پالیسی ریٹ میں کمی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے لیے ریلیف ہے: وزیراعظم

Sep 13, 2024 | 18:06:PM
پالیسی ریٹ میں کمی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے لیے ریلیف ہے: وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے لیے ریلیف ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات بدلنے کا وقت آچکا ہے، شرح سود میں مزید کمی ہو گی، پالیسی ریٹ میں کمی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے لیے ریلیف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ لاجز کو گرفتار پی ٹی آئی اراکین کیلئے سب جیل بنانے کی منظوری

وزیراعظم نے مزید کہا کہ معاشی سمت درست ہورہی ہے، ہم نے سستی کا مظاہرہ نہیں کرنا، دن رات محنت کرنی ہے، آئی ٹی شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں, معاشی اشاریے بتا رہے ہیں کہ معیشت کی سمت درست ہے، خواہش ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، دوبارہ مالیاتی ادارے سے رجوع نہ کرنا پڑے، کٹھن راستہ کانٹوں سے بھرا ہے، دن رات محنت کریں گے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستان جلد مشکلات سے جان چھڑا لے گا، امید ہے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم ہوجائے گا، ٹیکس نیٹ کے پھیلاؤ میں ابھی بہت خلا ہے، ٹیکس میں غبن ختم کرنے کے لئے محنت کررہے ہیں، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے، ہم نے سستی کا مظاہرہ نہیں کرنا، دن رات محنت کرنی ہے، قوموں کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔