علی امین گنڈاپور ملکی سلامتی و خارجی معاملات پر گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے: سینیٹر عرفان صدیقی

Sep 13, 2024 | 18:24:PM
علی امین گنڈاپور ملکی سلامتی و خارجی معاملات پر گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے: سینیٹر عرفان صدیقی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کونسی روایتیں ڈال رہے ہیں؟ وہ ملک کے سلامتی و خارجی معاملات پر اپنا گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جلسے کی تقریروں پر غور کرنا چاہیے، انہوں نے آئی ایم ایف کے فنڈز روکنے کی کوشش کی، سائفر کو مذاق بنایا، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا ، خارجہ پالیسی کو مذاق بنا رہے ہیں، ملکی سلامتی، دفاع و خارجہ پالیسی کو نشانہ بنایا تو سختی سے نوٹس لیں گے،

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ لاجز کو گرفتار پی ٹی آئی اراکین کیلئے سب جیل بنانے کی منظوری

انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپو ر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسی روایتیں ڈال رہے ہیں؟ علی امین گنڈاپور ملک کے سلامتی اور خارجی معاملات پر اپنا گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے، یہ لوگ قوم کی خواتین کے بارے کیا رائے رکھتے ہیں؟