بنگلہ دیش میں نظریاتی تبدیلی، پہلی بار قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی منائی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( انور عباس ) بنگلادیش میں پہلی بار بانی اسلامی جمہویہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی منائی گئی۔
بانی پاکستان محمد علی جناح کی 76 ویں برسی پر ڈھاکا کے نیشنل پریس کلب میں نواب سلیم اللہ اکیڈمی کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا،قائد اعظم کی برسی کی تقریب نیشنل پریس کلب ڈھاکہ کے توفضل حسین مانک میاں ہال میں کیا جس میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی،تقریب میں ڈھاکہ میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کامران دھنگل بھی شریک ہویے،ڈپٹی ہائی کمشنر کامران دھنگل نے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر قائداعظم کی قیادت کو "شاندار" قرار دے کرکہا کہ نئی قوم کے لیے ان کا وژن واضح تھا,انہوں نے ایک ترقی پسند اور جامع ریاست کی وکالت کی،وہ ریاست جو آزادی اور رواداری کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نہ ہوتے تو پاکستان نہ بنتا اور نہ ہی بنگلادیش وجود میں آتا، بنگلادیش کو پاکستان اور چین کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دینا چاہیے،تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا اور قائد اعظم پر لکھی گئی ایک نظم بھی پڑھی گئی،بنگلا دیش میں زیر تعلیم2پاکستان طلبا نے گیت گاکر قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
واضح رہےکہ ملک بھر میں پر تشدد مظاہروں اور شیخ حسینہ کی حکومت کے اختتام کے بعد عبوری حکومت نے رواں سال بنگلہ دیش میں شیخ مجیب کی برسی بھی نہیں منائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لہری: مزاحیہ اداکاری کے بادشاہ کی آج 12ویں برسی