چین نے 6 جی ٹیکنالوجی اسٹینڈرڈز متعارف کرادیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چین نے عالمی سطح پر 6جی ٹیکنالوجی کی سمت میں ایک بڑی پیشرفت کی ہے۔ حال ہی میں، چین نے تین نئے 6جی ٹیکنالوجی اسٹینڈرڈز کو بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے ذریعے متعارف کرایا ہے۔ یہ اقدام چین کی جانب سے دنیا میں 6جی ٹیکنالوجی کو سب سے پہلے متعارف کرانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
جہاں 5جی ٹیکنالوجی ابھی تک دنیا کے مختلف ممالک میں مکمل طور پر دستیاب نہیں ہوئی، وہیں چین نے مستقبل کی موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے نئے دور کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے 6جی کے اسٹینڈرڈز کو عالمی سطح پر تسلیم کرانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئے اسٹینڈرڈز 6جی ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ اور ترقی کے عمل کو تیز کریں گے۔
چین کا یہ اقدام عالمی تکنیکی میدان میں اس کی قائدانہ حیثیت کو مزید مضبوط کرے گا اور دنیا بھر میں 6جی کی تیاری اور انضمام میں ایک نئی سمت فراہم کرے گا۔