سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Sep 13, 2024 | 18:56:PM
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے اضافے سے 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے ہے، ملک میں ایک تولہ سونے کی یہ بلند ترین قیمت ہے۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486 روپے اضافے سے 2 لاکھ 27 ہزار 966 روپے ہے۔
امریکی شرح سود میں کمی کی توقعات پر مہنگے ہونے والے  سونے کو گز شتہ روز یورپی سینٹرل بینک کے شرح سود میں کمی کے فیصلے نے نیا زور دیا ہے۔  عالمی بازارمیں سونے کی فی اونس قیمت 51 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 566 ڈالر فی اونس ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف نے دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق دبنگ بیان دیدیا