مائیکل جیکسن نےدروازے پر دستک دی تو بےحوش ہونے لگا تھا، امیتابھ بچن کا انکشاف

Sep 13, 2024 | 19:31:PM

(24 نیوز) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن نے میرےدروازے پر دستک دی ،مائیکل  کواپنے سامنے دیکھ کر بےہوش ہونے لگاتھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنے مقبول ٹی وی شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے سیزن 16 کی حالیہ قسط میں ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار مائیکل جیکسن سے اپنی ملاقات کا قصہ سنایا جو شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا۔امیتابھ بچن نے بتایا کہ کئی سال پہلے وہ نیویارک کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھے کہ اچانک ان کے کمرے کے دروازے پر دستک ہوئی۔ جب انہوں نے دروازہ کھولا تو ان کے سامنے مائیکل جیکسن کھڑے تھے، جو کہ ایک غیر معمولی لمحہ تھا۔

امیتابھ بچن نے اس واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مائیکل جیکسن کو اپنے سامنے دیکھ کر وہ حیرت زدہ رہ گئے اور ان کے ذہن میں یقین کرنا مشکل تھا کہ یہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار ان کے سامنے کھڑے ہیں۔ ابتدا میں وہ تقریباً بے ہوش ہونے والے تھے لیکن پھر انہوں نے خود کو سنبھالا اور مائیکل جیکسن کو ‘ہیلو’ کہا۔مائیکل جیکسن نے مجھ سے پوچھا کہ کیا یہ ان کا کمرہ ہے؟ جب میں نے انہیں بتایا کہ یہ میرا کمرہ ہے، تو جیکسن کو احساس ہوا کہ وہ غلطی سے دوسرے کمرے میں آ گئے ہیں۔امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ اس کے بعد، مائیکل جیکسن نے اپنے کمرے میں واپس جا کرمجھے ملاقات کا پیغام بھیجا، جس کے بعد دونوں نے بیٹھ کر کافی دیر بات چیت کی۔

امیتابھ بچن نے مائیکل جیکسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بے پناہ شہرت کے باوجود انتہائی عاجز اور مہربان شخصیت کے حامل تھے۔ یہ ملاقات ایک یادگار لمحہ تھا جس نے امیتابھ بچن کے دل میں جیکسن کے لیے عزت و احترام کو مزید بڑھا دیا۔

مزیدخبریں