(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کے معاملے میں ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے اس معاملے کی تفتیش کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جو سینئر افسران کی سربراہی میں کام کرے گی۔تازہ اطلاعات کے مطابق، سائبر کرائم وِنگ کی چار افراد پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل روانہ ہو گئی ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کی جائیں گی۔ ٹیم میں تفتیشی اور تکنیکی افسران شامل ہیں جو اس کیس کی تفصیلی تفتیش کریں گے۔
یہ تحقیقات بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کی اشاعت کے حوالے سے کی جا رہی ہیں، جس پر ایف آئی اے نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے تفتیشی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔