باسط علی نے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام لگا دیا

Sep 13, 2024 | 22:34:PM
باسط علی نے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام لگا دیا
کیپشن: شعیب ملک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق کرکٹر باسط علی نے قومی کرکٹر شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام لگا دیا۔

باسط علی نے کہا کہ شعیب ملک کی میچ فکسنگ کے اگر کسی کو ثبوت چاہیے تو میں دیدوں گا۔باسط علی نے کہا کہ رمیز راجہ کو دیئے گئے انٹرویو میں شعیب ملک نے اعتراف خود کیا تھا۔باسط علی نے کہا کہ جو لوگ ملک کے بارے میں نہیں سوچ سکتے ان کی تقرری نہیں ہونی چاہیے اور جنھوں نے خود اعتراف کیا کہ وہ جان بوجھ کر ایک میچ ہارے تھے انہیں پی سی بی نے کیسے مینٹور بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ بابر کے جیب سے آپ حارث جیسے 10 نکال سکتے ہیں۔انہوں نے بابر اعظم کو “بزدل” قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ بابر کو ان حالات میں عمر اکمل یا احمد شہزاد جیسا موقف اختیار کرنا چاہیے تھا اور حارث کی کپتانی میں کھیلنے سے انکار کردینا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ شعیب ملک نے حارث کو کپتان منتخب کرنے پر کہا تھا کہ میں اسے کپتان منتخب کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جس میں مہارت ہو اور وہ طویل مدت تک پاکستان کو کامیابی دلا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:بینکوں میں پیسے رکھنے والوں کیلئے اہم خبر