چارسدہ: چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

Sep 13, 2024 | 23:53:PM

 (24نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں گھر کے اندر چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں کمرے کی چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ، اس کی بیوی اور 3 بچے 8 سالہ موسیٰ، 7 سالہ اور 8 ماہ کی بچیاں شامل ہیں، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشوں کو نکالا۔

یہ بھی پڑھیں: کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد

مزیدخبریں