لاہور میں مظاہرین کے تشدد سے ایک اور پولیس اہلکار شہید

Apr 14, 2021 | 00:18:AM

(24 نیوز) کانسٹیبل علی عمران مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہوا اور دوران علاج میو ہسپتال میں دم توڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس جوانوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔اس سے قبل شاہدرہ میں مظاہرین کے پتھراو¿ سے پولیس کانسٹیبل افضل شہید ہوئے تھے۔
لاہور پولیس کے مطابق مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک 97 جوان زخمی ہوئے ہیں جن میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ایک مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں جبکہ متعدد شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع کی شاہراﺅ ں پر مظاہرین نے قبضہ جما رکھا ہے اور ٹریفک جام کردی گئی ہے جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم عمران خان کادورہ لاہور ملتوی

مزیدخبریں