افغانستان سے امریکی افواج کب نکالی جائیں گی؟ امریکی صدر نے فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکہ نے رواں سال 11ستمبر تک افغانستان سے اپنی افواج نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال 11 ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہماری پالیسی حقائق کو مدنظر رکھ کر بنائی جارہی ہے، معاہدے کی شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں طالبان سے جنگ کی طرف جا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جنگ کو قومی مفاد کے خلاف سمجھتے ہیں، فوجیں نکالنے کا مطلب یہ نہیں کہ امریکہ افغانستان کو چھوڑ دے گا، افغان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلق میں رہیں گے۔