سلیم مانڈوی والا کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھرموخر

Apr 14, 2021 | 10:15:AM
  سلیم مانڈوی والا (فائل فوٹو)
کیپشن:   سلیم مانڈوی والا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف فرد جرم کی کارروائی آج بھی موخر، 28 اپریل کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

احتساب عدالت میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیخلاف کڈنی ہلز ریفرنس کی سماعت  ہوئی ۔جس میں  سلیم مانڈوی والا ، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے ۔ ملزموں کی جانب سے درخواستیں دائر ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی،نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ آئندہ سماعت پر درخواستوں پر جواب دینگے،آئندہ سماعت پر بتائیں گے کہ منی ٹریل کہاں سے آئی،عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 28 اپریل تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیںوزیراعظم 16 اپریل کو سکھر اورکراچی کا دورہ کریں گے