استنبول میں ہونیوالی افغانستان پر عالمی امن کانفرنس کا اعلان کر دیا گیا

Apr 14, 2021 | 10:41:AM

 (24نیوز)افغان امن پر ہونے والی استنبول کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق  ترکی میں افغانستان پر عالمی امن کانفرنس 24 اپریل سے 4 مئی تک ہوگی۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق استنبول کانفرنس کا مقصد دوحا کے بین الافغان مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے۔ترک وزارت خارجہ نے کہا  ہےکہ مذاکرات افغان حکومتی نمائندوں اور طالبان نمائندوں کے درمیان ہوگی،کانفرنس میں فریقین کو مشترکہ بنیادی نکات پر مشتمل سیاسی مفاہمت کا روڈ میپ بنانے میں مدد دی جائےگی۔

خیال رہےکہ استنبول میں افغان امن کانفرنس اقوام متحدہ اور قطرکے تعاون سے ہو رہی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:      دشمن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،خطے میں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ،عارف علوی

مزیدخبریں