(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی۔میاں محمد شہباز شریف کی میں درخواست ضمانت منظور کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے اپوریشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کے لئے بڑا ریلیف۔ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل 2رکنی بنچ نے پر درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ میاں شہباز شریف کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ پیش ہوئے۔نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر سید فیصل بخاری پیش ہوئے۔عدالت نے میاں محمد شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی ۔دورکنی بنچ نے 50،50 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض میاں شہباز شریف کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر لیگی رہنما مریم اورنگزیب ، رانا ثناء اللہ ، ملک سیف الملوک کھوکھر ، عطااللہ تارڑبھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
دوسری جانب ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا بھی اپنے چچا کی رہائی پر ردعمل آگیا ہے۔ لیگی رہنما نے شہبازشریف کی خبر پر ٹویٹر پیغام میں تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’’شکریہ الحمداللہ‘‘
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کا الیکشن۔۔یوسف رضا گیلانی کی اپیل سماعت کیلئے منظور
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں شیطان بند ہوتا ہے اور ملزموں کو ضمانت مل رہی ہے، سپریم کورٹ