(24نیوز)چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں 7 ووٹ مسترد کرنے کامعاملہ۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی اپیل سماعت کیلئے باقاعدہ منظور کرتے ہوئے فریقین سے 27 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔عدالت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،سیکرٹری قانون، سیکرٹری سینیٹ اور سید مظفر حسین شاہ کو نوٹس جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا !!!