(24نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما وسابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اختلافات شوکاز نوٹس سے شروع ہوئے، مولانا فضل الرحمان کو معاملہ سلجھانے کیلئے آگے آنا چاہیے، اگر ان سے غلطی ہوئی تو معذرت کر کے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کسی پارٹی کو دوسری جماعت کو شوکاز نوٹس دینے کا حق حاصل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب نے پاکستان کی معیشت کا ستیاناس کر دیا، نیب کاروباری شخصیات کو کہتا ہے کہ پلی بار گین کریں، کسی ثبوت کے بغیر بندے کو گرفتار کر لیتا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو نیب کا کچھ کرنا چاہیے، نیب پر ہم قانون سازی کریں گے، نیب کا معاملہ بالکل بھی ٹھنڈا نہیں پڑا اسے آگے لیکر چلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سلیم مانڈوی والا کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھرموخر