ون ڈے : بابراعظم نمبر ون بلے باز بن گئے

Apr 14, 2021 | 13:20:PM

Read more!

(24نیوز)پاکستان کرکٹ کیلئے  بڑا اعزاز۔۔بابر اعظم ون ڈے بیٹنگ میں پہلی بار نمبر ون بلے باز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے کی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے۔بابر اعظم نے 5 سال سے نمبر ون پر براجمان ویرات کوہلی سے پوزیشن چھین لی ۔ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے، گزشتہ رینکنگ میں ویرات کوہلی کے 857، بابر اعظم کے 852پوائنٹس تھے۔جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کے کپتان نے 94رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت وہ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق بابراعظم 865 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ویرات کوہلی 857 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔روہت شرما تیسری، روس ٹیلر چوتھی، ایرون فنچ پانچویں، جونی بیراسٹو چھٹی،فخر زمان ساتوی،فاف ڈوپلیسی آٹھویں ڈیوڈ وارنر نویں، شائی ہوپ دسویں نمبر پر ہیں۔

  

مزیدخبریں