نوازشریف،مریم نواز کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

Apr 14, 2021 | 13:41:PM
نوازشریف،مریم نواز کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف، صاحبزدای  مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی احتساب عدالت سے سزاؤں کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق العزیزیہ اور  فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی احتساب عدالت سے بریت کے خلاف نیب اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر  کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ 28 اپریل کو سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے  نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزا سنائی تھی۔العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف اور سزا سنائی گئی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا گیا تھا ۔نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے  جبکہ نیب نے العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کے دونوں عدالتی فیصلوں کو چیلنج کیا۔نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف اپیل بھی  دائر کی  جبکہ  العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کی اپیل دائر کی گئی ۔تمام اپیلوں کو یکجا کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔