کورونا حفاطتی تدابیر پر اب ڈنڈے سے عملدرآمد کروائیں گے، فردوس عاشق

Apr 14, 2021 | 14:26:PM
کورونا حفاطتی تدابیر پر اب ڈنڈے سے عملدرآمد کروائیں گے، فردوس عاشق
کیپشن: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  24 نیوز)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز  پر اب ڈنڈے  کی طاقت ے عمل کروایا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر کے پروگرام سے عوام کو ریلیف ملے گا اور اب افسر شاہی کا بھی احتساب ہوگا،  عوام کو تکلیف پہنچانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور عوام کو ریلیف دینے میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران کو فارغ کر دیا جائے گا۔جہانگیر ترین کے حوالے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کی جدوجہد کا حصہ رہے ہیں لیکن جس پر انگلی اٹھی ہے وہ جواب دے، تحقیقاتی ادارے اگر انہیں کلین چٹ دیں تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔عالمی وبا کورونا کے باعث بگڑتی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اب حکومت ڈنڈے کی طاقت سے کورونا ایس او پیز  پر عملدرآمد کروائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان میں شیطان بند ہوتا ہے اور ملزموں کو ضمانت مل رہی ہے، سپریم کورٹ