(24نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن کے درمیان ٹلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل میں تازہ ترین پیشرفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام اسٹیک ہولڈرز کے باہمی اتفاق رائے پر مبنی "افغان زیر قیادت افغانی ملکیت" امن عمل کی ہمیشہ حمایت کرے گا۔امریکی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مستقل کوششوں کو بھی تسلیم کیا۔دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا وعدہ بھی کیا۔