اللہ نے شہباز شریف کو عوام اور قانون کی نظر میں سرخرو کر دیا ،حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کی جانب سے پارٹی کے صدر میاں محمد شہبازشریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کیا گیا ہے ۔
نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کی جانب سے اپنے والد اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی ضمانت پر عوام اور کارکنان کی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اللّٰہ نے شہباز شریف کو ایک بار پھر عوام اور قانون کی نظر میں سرخرو کیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اثاثہ جات کیس۔ خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع