"آرمی چیف سے جاپان کے سفیر کی ملاقات"
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آرمی چیف سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، علاقائی استحکام کیلئے جاپان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ جاپانی سفیر نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی خصوصی تعریف کی اور پاکستان سے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف اور امریکی وزیرخارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ !!!