10 مئی تک مردم شماری نتائج پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

Apr 14, 2021 | 15:35:PM

(24 نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے  حکومت کو 10 مئی تک مردم شماری نتائج پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ رپورٹ کا جائزہ لیکر حلقہ بندیوں کے معاملات طے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مردم شماری کے نتائج اور حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ مردم شماری کے حتمی نتائج کا کب اعلان کیا جائے گا؟۔ عدالت نے حکم دیا کہ حکومت کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، رپورٹ کا جائزہ لے کر حلقہ بندیوں کے معاملات دیکھیں گے۔ درخواست کی مزید سماعت چار ہفتوں تک ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان میں شیطان بند ہوتا ہے اور ملزموں کو ضمانت مل رہی ہے، سپریم کورٹ

 

مزیدخبریں