لاہور:تحریک لبیک کے کارکنوں کا جنرل ہسپتال پر حملہ ، توڑ پھوڑ

Apr 14, 2021 | 15:49:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور میں سیاسی مذہبی جماعت کے مشتعل کارکنوں نے لاہور جنرل ہسپتال پر دھاوا بول دیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز سے احتجاج کرنے والے سیاسی ومذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پر تشدد کارروائیاں جاری ہیں، مشتعل کارکنوں نےجنرل ہسپتال کے گیٹ پر دھاوا بول اور گیٹ توڑ ڈالا جس کے باعث ہسپتال میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔اس موقع پر ہسپتال میں تعینات پولیس اہلکاروں نے مشتعل کارکنان کو روکنے کی کوشش تو انہوں نے پولیس پر بھی پتھراؤ کیا، مشتعل مظاہرین کی کثیر تعداد کے باعث پولیس اور اسپتال سیکیورٹی گارڈز بھی حملہ آور بے بس نظر آئے۔

دوسری جانب مذہبی جماعت کے کارکنوں نے کینال روڈ پر ٹریفک کو زبردستی روکنے کی کوشش کی، اس موقع پر افسوسناک مناظر بھی دیکھنے کو ملے، ڈنڈا بردار کارکنان نے گاڑیاں نہ روکنے والوں پر پتھراؤ کیا اور متعدد گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کردئیے، مذہبی جماعت کےکارکنان گاڑیاں پنکچر ،پتھراؤ کےبعدگلیوں میں چھپ گئے ہیں۔پنکچر گاڑیاں سڑک کے درمیان کھڑی ہونے پر شہریوں کو آمدروفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور روزے میں شہری کینال روڈ پر اہل خانہ کے ساتھ بے یارو مددگار کھڑے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: اللہ نے شہباز شریف کو عوام اور قانون کی نظر میں سرخرو کر دیا ،حمزہ شہباز