بھارت: لاکھوں یاتریوں کی کمبھ میلہ میں شرکت، کورونا کیسز کا ریکارڈ قائم

Apr 14, 2021 | 15:54:PM

(24 نیوز)عالمی وبا  کورونا کے باوجود بھارت میں لاکھوں یاتریوں نے کمبھ میلے میں شرکت کی جس کے بعد ایک دن میں کورنا کے نئے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار سےتجاوز کر گئی۔

 بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہری دوار میں کمبھ  میلے میں اب تک 25 لاکھ سے زائد افراد گنگا میں نہا کر اپنی مذہبی رسم پوری کرچکے ہیں۔ کمبھ میلہ دو ماہ تک جاری رہے گا جبکہ بھارتی پولیس عوام سے کورونا ایس او پیر پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی ہے۔دو روز قبل شروع ہونے والےاس میلے کے دوران لاکھوں افراد نے بغیر ماسک پہنے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھے بغیر جتھے کے جتھے گنگا میں ڈبکی لگاتے رہے۔میلے کے اگلے روز ہی ملک بھر میں کورونا کے نئے ایک لاکھ 68 ہزار مریض سامنے آئے جو ایک ریکارڈ تھا تاہم آج کیسز کی تعداد میں مزید ہوا اور 24 گھنٹوں میں سامنے نئے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کرگئی۔بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار ہوگئی جس کے بعد بھارت دنیا بھر میں امریکا کے بعد کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان میں شیطان بند ہوتا ہے اور ملزموں کو ضمانت مل رہی ہے، سپریم کورٹ
 

مزیدخبریں