کپتان بابر اعظم نے نمبرون بننے کا راز بتادیا

Apr 14, 2021 | 17:12:PM

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے رینکنگ میں نمبرون بننے کا راز بتا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں بے مثال کارکردگی دکھانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ایک روزہ کرکٹ میں بابر اعظم دنیا کے بہترین بلے باز بن گئے۔بابر اعظم نے5سال بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی حکمرانی کا خاتمہ کردیا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں 228 رنز بنانے والے بابر اعظم کو رینکنگ میں865 پوائنٹس ملے جبکہ ویرات کوہلی 857 پوائنٹ کے ساتھ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بابر اعظم 18 برس بعد پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف بھی دنیا کے نمبر ون بلے باز ہونےکا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
بابر اعظم نے دنیا کا نمبر ون بلے باز بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہوتی ہے زیادہ سے زیادہ وکٹ پر وقت گذاریں اور ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔ بابر اعظم اس وقت ٹی20 رینکنگ میں تیسرے اور ٹیسٹ میں چھٹے نمبرپر موجود ہیں۔رینکنگ میں فخر زمان بلے بازوں میں ساتویں اور شاہین شاہ آفریدی بائولرزمیں 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی کی رینکنگ اپڈیٹ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے رینکنگ میں دنیا کا نمبر بننے کا راز بتا دیا، قومی کپتان نے اپنے دوست اور ساتھی کرکٹر امام الحق کو انٹرویو دیتے ہوئے بابر اعظم نے بتایا کہ وہ بیٹنگ میں محمد یوسف اور انضمام الحق سے رہنمائی لیتے ہیں تو گیند کولیٹ کھیلنا انہوں نے کین ولیمسن کو دیکھ کرسیکھا جبکہ ویرات کوہلی نے ان کو میچ کی صورت حال کے مطابق نیٹ پریکٹس کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور:تحریک لبیک کے کارکنوں کا جنرل ہسپتال پر حملہ ، توڑ پھوڑ

مزیدخبریں