انسداد دہشت گردی عدالتوں کو بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انسداد دہشت گردی کی دونوں عدالتوں کو کورونا کے باعث 10 روز کے لئے بند کر دیا گیا، ملز موں کے کیسوں کی سماعت تعطیلات تک سیشن کورٹ میں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ اور عملے کو کورونا ہونے اور دیگرملازمین میں کورونا تیزی سے پھیلنے پر دونوں عدالتوں کو دس روز کے لئے بند کیا گیا ہے۔ سیشن جج لاہور کو خط ارسال کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا کہ عدالتیں جب تک بند ہیں ان کی نگرانی وہ کریں گے۔ دہشت گردی عدالتوں کے کیسوں کیلئے ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین کو مقرر کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے تمام کیسوں کے ملزمان کے وارنٹ جیل حکام نے ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین کی عدالت میں پیش کرنا شروع کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں :رمضان المبارک میں کورونا سے بچائو کیلئے نئے ایس او پیز جاری