تحریک لییک کے تین ارکان سندھ اسمبلی نا اہل ؟

Apr 14, 2021 | 17:59:PM

(24 نیوز)تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگنے کی صورت میں  پا رٹی کے تین ارکان سندھ اسمبلی پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ۔تحریک لبیک کی پارٹی رجسٹریشن منسوخی کے لیے وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنا لازم ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کی رجسٹریشن منسوخی کے لیے حکومت کو سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنا پڑے گا۔سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن سیاسی جماعت کو ڈی لسٹ کر سکتا ہے۔ سپریم کورٹ سے پابندی کے حق میں فیصلے کی صورت میں متعلقہ جماعت کے ارکان اسمبلی نااہل ہو سکتے ہیں۔ذرائع کے مطا بق تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے جسے الیکشن کمیشن نے کرین کا انتخابی نشان الاٹ کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشت گردی عدالتوں کو بند کرنے کا فیصلہ

مزیدخبریں