حکومت سٹیٹ بینک قانون میں ترمیم کاآرڈیننس پبلک کرے،رضا ربانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی کاکہناہے کہ وفاقی حکومت سٹیٹ بینک آف پاکستان قانون میں ترمیم کاآرڈیننس پبلک کرے۔
میاں رضا ربانی کاکہناتھا کہ قانون شہادت آرڈرکے تحت آرڈیننس ایک پبلک دستاویز ہے،جسے پبلک کرناہوتا ہے،حکومت کی تمام وزارتیں اورمحکمے آرڈیننس کی کاپی مہیاکرنے سے انکارکررہے ہیں۔
پی پی رہنما نے کہاکہ آرڈیننس اجرا کے بعد اسے چھپانا اس حکومت کی عادت بن گئی ہے،سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کاتابع محکمہ بن گیا،جو آئی ایم ایف کے ماتحت کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کرائسٹ چرچ میں نمازیوں کے قاتل نے عمرقید کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائر کردی