آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب بھر میں آئل ٹینکرز کےلئے حکومت کا بڑا ریلیف،پنجاب حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے پیٹرولیم کی ٹرانسپورٹیشن پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کی سفارشات منظور کرلیں ۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی ٹرانسپورٹیشن پر آئل ٹینکرز اور کمپنیز میں صوبائی حکومتوں کو سیلز ٹیکس دینے میں ڈیڈ لاک اب ختم کردیا گیا۔پنجاب حکومت نے آئل ٹینکرز کی سہولیات کے لئے ان پیٹرول کی ٹرانسپورٹیشن پر عائد کردہ ٹیکسز میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں ، سیلز ٹیکس میں نرمی سے آئل ٹینکرز پر بوجھ کم پڑے گا۔
حکام کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کے حکام نے محکمہ خزانہ پنجاب سے درخواست کی تھی کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کو مدنظر رکھتے اور آئل کمپنیز کو اس ٹیکس نیٹ میں لانے کی سفارشات دی جائیں جس پر حکومت نے منظوری دی۔
واضح رہے کہ پنجاب میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم کی ٹرانسپورٹیشن پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی نہ کرنے پر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس میں کمی کی سفارشات منظور کرنے پر ہڑتال ختم کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :انسداد دہشت گردی عدالتوں کو بند کرنے کا فیصلہ