(24 نیوز) کیاتحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا فیصلہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب پر اثر انداز ہوسکتا ہے؟ اس سے متعلق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس جماعت پر پابندی لگنے پر امیدوار کو جماعتی وابستگی ختم کرنا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد امیدوار کرین کے نشان پر انتخاب نہیں لڑسکے گا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صورتحال واضح ہونے تک بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اہل ہوگا۔
یا د رہے کہ این اے 249 پر مفتی نذیر کمالوی تحریک لبیک کے امیدوار ہیں۔اوریہ سیٹ فیصل وا وڈا کے سینیٹر بننے کی وجہ سے خالی ہو ئی تھی۔
بہ بھی پڑھیں:تحریک لییک کے تین ارکان سندھ اسمبلی نا اہل ؟