پنجاب: کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق، 2 ہزار 755 متاثر

Apr 14, 2021 | 19:18:PM

(24نیوز)پنجاب میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق جبکہ 2 ہزار 775 متاثر ہوئے ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 571 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 7 ہزار 141 ہو گئی۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 135 اموات اور 4 ہزار 681 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار754 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 34ہزار601ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 76 ہزار757ہے اور 6 لاکھ41 ہزار912افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں