اہلکاروں پر تشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائےگا، فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پورے ملک میں تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک روانی سے جاری ہے، جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی۔
پورے ملک میں تمام اہم شاہراؤں پر ٹریفک روانی سےجاری ہے،جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلےبلیک میل ہوئ نہ آئندہ ہوگی جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظر کی اجازت ہوتی ہےلیکن آپ حکومت کوبزورطاقت بلیک میل کوئ نہیں کرسکتا، پولیس اور اداروں پرتشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائیگا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 14, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظرکی اجازت ہوتی ہے۔ حکومت کو بزور طاقت بلیک میل کوئی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور اداروں پر تشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں، ان کی عزت اور ناموس کا تحفظ ہر شہری پر ایسے ہی لازم ہے جیسے ریاست سے وفاداری کا اصول،جن لوگوں نے یہ اصول پامال کیا وہ قومی مجرم ہیں اور ان سے وہی سلوک ہونا چاہئے۔
پورے ملک میں تمام اہم شاہراؤں پر ٹریفک روانی سےجاری ہے،جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلےبلیک میل ہوئ نہ آئندہ ہوگی جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظر کی اجازت ہوتی ہےلیکن آپ حکومت کوبزورطاقت بلیک میل کوئ نہیں کرسکتا، پولیس اور اداروں پرتشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائیگا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 14, 2021
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے کرپشن سکینڈل میں ایک اور کرکٹر کو بڑی سزا سنا دی