(24 نیوز)اسے کہتے ہیں مشرقی دلہن جس نے سونا چاندی کی بجائے 32 قیدیوں کی ضمانت اور 32 نفل کی ادائیگی کا حق مہر مانگ لیا۔
بی بی سی کے مطابق تاج کالونی میں صفیہ لاکھو اور حبیب جسکانی کا نکاح ہوا۔ دونوں ہی وکیل ہیں۔صفیہ لاکھو کے مطابق انہوں نے صرف حق مہر میں نفل اور ضمانتیں لکھوائیں تاہم نکاح خواں نے کہا کہ کچھ رقم لکھوانا بھی ضروری ہے جس کے بعد باہمی مشاورت سے 11 سو روپے حق مہر لکھوایا گیا۔ دلہن کی شرائط کے جواب میں دولہے نے کوئی شرط نہیں رکھی، صرف ان کو قبول کیا۔
دلہن نے بتایا کہ حق مہر میں دوسروں کو فائدہ پہنچانے کا سو چاجو ہمارے لیے باعث دعا ہو۔ 32 قیدی آزاد ہوں گے تو ان گھرانوں کی دعائیں ملیں گی اور ہر ضمانت کے ساتھ ایک نفل شکرانے کی ادئیگی بھی۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 249 ۔۔ ٹی ایل پی امیدوار سے متعلق الیکشن کمیشن نے حقائق بیا ن کر دئیے