ویکسی نیشن سینٹرز کے اوقات کار جاری 

Apr 14, 2021 | 19:52:PM

(24 نیوز)رمضان المبارک میں بھی ملک میں کورونا ویکسی نیشن جاری رہے گی ،این سی او سی نے ویکسی نیشن سینٹرز کے اوقات کار جاری کر دیئے ۔
این سی او سی کے اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں ویکسی نیشن سینٹرزصبح 10 سے شام 4 بجے تک اوررات 9 سے ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔سندھ میں صبح 9 بجے سے دن ایک بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں صبح 10 بجے سے دن 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔
اسی طرح بلوچستان میں ویکسی نیشن سینٹرز صبح 9 بجے سے دن ایک بجے تک کھلے رہیں گے ،کوئٹہ شہر میں سینٹرز رات 8 بجے سے 12 بجے تک کھلے رہیں گے ،جبکہ آزادکشمیر میں صبح 9 بجے سے دن 2 بجے، رات8 بجے سے 12 بجے تک کھلے ہوں گے ۔
اعلامیہ کے مطابق گلگت بلتستان میں ویکسی نیشن سینٹرزصبح10 بجے سے دن 2 بجے تک کھلے رہیں گے ،اسلام آباد میں دوپہر 12 بجے شام 4 بجے، رات 8 سے 12 بجے تک کھلے رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: اہلکاروں پر تشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائےگا، فواد چودھری

مزیدخبریں