شاہینوں کا اصل امتحان شروع۔۔ جنوبی افریقا کا جیتنے کیلئے 204 رنز کا ہدف

Apr 14, 2021 | 20:04:PM
شاہینوں کا اصل امتحان شروع۔۔ جنوبی افریقا کا جیتنے کیلئے 204 رنز کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو جیت کے لیے 204 رنز کا بڑا ہدف دے دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اس میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان کا یہ فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب جنوبی افریقی اوپنرز نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ابتدائی 10 اوورز میں ہی 100 کا ہندسہ عبور کر ڈالا۔ 
ایک کے بعد ایک بیٹسمین وکٹ پر آتا اور اپنا حصہ ڈالتا گیا اور اس طرح جنوبی افریقہ نے بورڈ پر 203 رنز کا پہاڑ جیسا ٹوٹل سجا دیا۔ 
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو جبکہ حسن علی، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔