(24 نیوز)پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی بتائیں انہیں ای سی ایل میں خصوصی رعایت دے کر کیوں نکالا گیا؟،کس کا خصوصی پیغام لے کر لندن گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے شوکاز نوٹس جاری کر کے پی ڈی ایم کی ٹارگٹ کلنگ کی ہے ،مولانا فضل الرحمان جب پیپلز پارٹی اور اے این پی کو افہام و تفہیم کی دعوت دے رہے ہیں اسی وقت ”سیاسی ٹارگٹ کلر“احسن اقبال واٹس ایپ گروپ سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کے رہنماﺅں کو نکال رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے بعد ان ”سیاسی ٹارگٹ کلرز“ کو مسلم لیگ (ن) کی اندرونی کلنگ کا اگلا ٹارگٹ دیا گیا ہے،شاہد خاقان عباسی بتائیں مسلم لیگ (ن)کے دوسرے اہم رکن زبیر عمر آرمی چیف سے کس ڈیل پر عمل درآمد کرانے گئے تھے؟
پیپلزپارٹی رہنما نے مزید کہا شاہد خاقان عباسی بتائیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کی کیا ڈیل ہوئی جس کے جواب میں انہوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت پر غیر مشروط کر دی؟،بہتر ہے یہ سب کچھ خود بتا دیں ورنہ ہم عوام کو بتانے پر مجبور ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :ویکسی نیشن سینٹرز کے اوقات کار جاری