(24نیوز)افغان طالبان نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا تک افغان امن سے متعلق کسی بھی کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ جب تک امریکا افغانستان سے اپنی تمام فوج نہیں نکال لیتا اس وقت تک طالبان افغانستان سے متعلق کسی بھی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔
بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع سے متعلق فیصلہ سامنے آیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال 11ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واشنگٹن سے امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر افغانستان سے فوج نکالنے سے متعلق نئے فیصلے کا اعلان کرسکتے ہیں۔دوسری جانب ترک وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ افغان امن کانفرنس استنبول میں 24 اپریل سے 4 مئی تک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: صاحبزادہ حامد رضا کی حکومت اور تحریک لبیک میں ثالثی اور مذاکرات کی پیش کش