با بر اعظم کا نیا ورلڈ ریکا ر ڈ۔۔پا کستان نے جنو بی افریقا کیخلاف تیسرا ٹی ٹو نٹی جیت لیا

Apr 14, 2021 | 21:20:PM

(24 نیوز)پا کستان نے جنو بی افریقا کیخلاف تیسرا ٹی ٹونٹی جیت لیا ۔جبکہ آ ج ہی کے میچ میں کپتان با بر اعظم کی جنو بی افریقا کیخلاف شاندار سنچری،تما م فا رمیٹ میں سنچری بنا نے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے 49 گیندوں پر 11چو کوں اور 4 چھکو ں کی مدد سے سنچری بنائی ہے۔ یا د رہے کہ آ ج جنو بی افریقا اور پا کستان تیسرے ٹی ٹونٹی میں مد مقا بل  ہو ئے ،  اس میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان کا یہ فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب جنوبی افریقی اوپنرز نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ابتدائی 10 اوورز میں ہی 100 کا ہندسہ عبور کر ڈالا۔ ایک کے بعد ایک بیٹسمین وکٹ پر آتا اور اپنا حصہ ڈالتا گیا اور اس طرح جنوبی افریقہ نے بورڈ پر 203 رنز کا پہاڑ جیسا ٹوٹل سجا دیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو جبکہ حسن علی، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یا د رہے کہ ون ڈے کے بعد ٹی 20 کرکٹ میں بھی بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی کپتان اب تک ٹی 20کرکٹ میں سنچری سکور نہ کرسکے ہیں جبکہ بابر اعظم نے آج سنچری سکور کی ہے۔پاکستان کی جانب سے اس سے قبل احمد شہزاد ٹی 20کرکٹ میں سنچری سکور کرچکے ہیں۔ احمد شہزاد اور بابر اعظم واحد پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سنچری سکور کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دلہن نے ایسا حق مہر مانگ لیا جو آج تک کسی دولہے کی قسمت مبں نہ تھا

مزیدخبریں