مذہبی جماعت کے رہنمائوں کو حراست میں لینے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ داخلہ سندھ نے مذہبی جماعت کے رہنمائوں کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مولانا عباس قادری،مولانا غوث بغدادی اور زین العابدین کو حراست میں لینے کا حکم دیا گیا ہے، ان رہنماو¿ں کو 30 روز کے لئے حراست میں رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ان رہنمائوں پر احتجاج کے دوران سڑکیں بندکرنے کے الزامات ہیں۔فہرست میں شامل افراد نقص امن کے لئے خطرہ ہیں، اس لئے ان رہنمائوں کو عوامی مفاد میں حراست میں لیا جائے۔
واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے موجودہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر حکومت اور تحریک لبیک کی قیادت کو ثالثی اور مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اگر حکومت اور تحریک لبیک مذاکرات کے لئے تیار ہیں توسنی اتحاد کونسل ثالثی کروانے کے لئے تیار ہے۔
اسی تناظر میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے صاحبزادہ ابو الخیر زبیر، حامد سعید کاظمی، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، خواجہ مدثر تونسوی، نعیم سیالوی اور اہلسنت کی دیگر اہم شخصیات سے رابطہ کیا ہے۔ حکومت اور تحریک لبیک سے بھی رابطوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :عید کے بعد حکومت کیخلاف بھرپور تحریک چلے گی، رانا ثنااللہ