شہبازشریف کے پاس کچھ نہیں,مسلم لیگ لندن کافیصلہ سب کو ماننا پڑیگا، اعتزاز احسن

Apr 14, 2021 | 23:07:PM
شہبازشریف کے پاس کچھ نہیں,مسلم لیگ لندن کافیصلہ سب کو ماننا پڑیگا، اعتزاز احسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کاکہناہے کہ شہبازشریف کے پاس کچھ نہیں ہے،مسلم لیگ نواز کوآج کل لوگ مسلم لیگ لندن کہہ رہے ہیں ،مسلم لیگ لندن کی مناسبت ایم کیو ایم لندن سے بھی بنتی ہے،مسلم لیگ لندن کافیصلہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز سمیت سب کو ماننا پڑے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااعتزاز احسن کاکہناتھا کہ نیب عدالتوں میں شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے،شہباز شریف کا ٹی ٹیزپربچ نکلنے کا راستہ ہی نہیں بچناچاہئے تھا، نیب کے پاس شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کے بے شمار ثبوت ہیں ، نیب کی پراسیکیوشن کے پاس اہلیت نہیں ہے۔
پی پی سینئر رہنما نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو ن لیگ کے ساتھ اتحاد بننے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا،اپنی لیڈرشپ سے شروع دن سے کہتا رہا ہوں ،ن لیگ سے ہوشیا ررہیں، اعتزاز احسن نے کہاکہ سیاست میں آپ کسی جماعت کو اپنا ماتحت نہیں سمجھ سکتے ،شوکاز نوٹس تو اپنے ماتحت کو جاری کیا جاتا ہے ،شاہد خاقان سمجھ رہا ہے پیپلزپارٹی اس کے ماتحت ہے ۔