غیر معروف بھارتی اداکار کی فلم کو نیٹ فلیکس نے تاریخ کے سب سے مہنگے داموں خرید لیا

Apr 14, 2021 | 23:48:PM

 (24 نیوز)نیٹ فلکس نے فلم 'دھماکا 'کے لیے 135 کروڑ بھارتی ،تقریباً(270 کروڑ پاکستانی روپے )کا سودا کیا ہے۔ کارتک آریان کی فلم 'دھماکا' او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فروخت ہونے والی اب تک کی سب سے مہنگی فلم بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق رام مادھوانی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم کورین فلم کا ہندی ری میک ہے۔ اس فلم میں ادا کار کارتک ایک صحافی بنے ہو ئے ہیں ۔انہو ں نے اس فلم کی شوٹنگ 10 دن میں مکمل کی تھی اور اس کے لیے 43 کروڑ روپے معاوضہ لیا تھا۔
 یا د رہے کہ کارتک نے اس فلم کی نیٹ فلکس کو فروخت کے بعد اداکار ورون دھون کے علاوہ سپر اسٹار اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ورون دھون کی فلم 'قلی نمبر 1 '(ایمیزون پرائم) اور' لکشمی '(ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار) کے ڈیجیٹل حقوق بالترتیب 90 کروڑ روپے (تقریباً 180 کروڑ پاکستانی )اور 110 کروڑ (تقریباً220 کروڑ روپے پاکستانی) میں فروخت ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبار ک کیلئے عا طف اسلم کا سلام عاجزانہ سو شل میڈیا پر چھا گیا

مزیدخبریں