عمران نیازی تمہیں آئین توڑنے کی سزا ضرور ملے گی۔ احسن اقبال

Apr 14, 2022 | 09:01:AM

 (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی تم نے آئین توڑا ، جس کی سزا تمہیں ضرور ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے سویلین مارشل لاء لگایا تھا، آئین توڑنے، سویلین مارشل لاء لگانے پر رات کو عدالت لگی، آئین شکنی کی سزا ضرور ملے گی۔

 علاوہ ازیں ترجمان (ن) لیگ کے پی اختیار ولی نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر کا خلاصہ تھا مجھے کیوں نکالا؟انہوں نے کہا کہ عمران کی آہ وبکا بتا رہی ہے وہ ہم سے این آر او مانگ رہے ہیں، این آر او نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    امریکی وزیرخارجہ کی نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد

مزیدخبریں