حکومت کی تبدیلی ۔۔بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ 

Apr 14, 2022 | 10:06:AM
بیرون ملک ، ترسیلات
کیپشن: ڈالرفائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ماہ میں ریکارڈ ترسیلات زر وطن بھیجی۔ فروری کے مقابلے مارچ میں ترسیلات زر اٹھائیس فیصد اضافے سے دو ارب اسی کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز ترسیلات زر کی رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق مارچ 2022 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ماہ میں دو ارب 80 کروڑ ڈالر وطن بھیجے،رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جون 2020 سے دو ارب ڈالر کی ماہانہ ترسیلات زر بھجنے کا سلسلہ جاری رکھا،مرکزی بینک کے مطابق مارچ کی ترسیلات فروری کے مقابلے 28 فیصد زائد رہیں۔رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق مارچ میں سب سے زیادہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوںنے 67 کروڑ ڈالر وطن بھیجے،عرب امارات سے 51 کروڑ ڈالر ، برطانیہ سے 40 کروڑ کروڑ اور امریکہ سے 30 کروڑ ڈالر موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:شوکت ترین نے پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی کی وجہ بتا دی