میٹرو بس منصوبے کا التوا۔وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بس منصوبے کے التوا کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صبح سات بجے 4 سال سے التوا کا شکار بس منصوبے کا دورہ کیا، اس موقع پر متعلق افسروں نے شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔ شہبازشریف نے استفسار کیا کہ میٹرو منصوبہ کیوں طویل عرصے سے التوا کا شکار رہا؟میٹرو منصوبے کے التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹھنڈی ہوائیں اوربارش۔ محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنا دی
وزیراعظم شہباز شریف نے سی ڈی کو بروز ہفتہ 16 اپریل کو کو میٹرو بس سروس پشاور روڈ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا حکم ۔ بہارہ کہو اور روات سے پشاور موڑ تک میٹرو سروس چلانے اور Motorway connection کی فیزیبیلٹی فوری بنانے کا حکم https://t.co/Ch2ajY4BRt
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 14, 2022
وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے پر اب تک 16 ارب روپے کے قریب خرچ ہوچکے ہیں، عوام کا خیال کریں، منصوبے کی جلد تکمیل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹر وے پر اسلام آباد میٹرو کا ایک اسٹیشن ہونا چاہیے، میٹرو بسوں میں سامان رکھنے کا انتظام بھی ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی استحکام ۔۔ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ۔۔آج کتنا سستا ہوا