وزیراعظم کے دورہ کراچی کےموقع پر خاتون اول کہاں تھیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کا دورہ کیا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی،ایسے میں کیا آپ جانتے ہیں کہ اُن کی اہلیہ اور خاتونِ اول تہمینہ درانی کہاں تھیں؟
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے پہلے ایک روزہ دورۂ کراچی کے موقع پر خاتونِ اول بھی شہرِ قائد میں ہی موجود تھیں، انہوں نے خدمت خلق کے شعبہ میں پاکستان اور دنیا کی جانی مانی شخصیت عبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ پڑھی۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ خاتونِ اول کی انسان دوست عبدالستار ایدھی سے خاص رغبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے ایدھی کی خودنوشت اور سوانح حیات بھی تحریر کر رکھی ہے۔
تہمینہ درانی نے خاتون اول بننے کے بعد ٹوئٹر پر جاری پہلی پوسٹ میں کہا عبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ خوانی پڑھتے تصویر جاری کی۔
While PM Shebaz Sharif paid his respects at The Founder of the Nation’s Mazar, I went with Saba & Saad Edhi to salute Abdul Sattar Edhi for his relentless lifelong efforts 2 actualise The Qaide’s dream for Pakistan: A Social Welfare State. The directions r on his gravestone. pic.twitter.com/0BHj8QSBHI
— Tehmina Durrani (@TehminaDurrani) April 13, 2022
یہ بھی پڑھیں:ٹھنڈی ہوائیں اوربارش۔ محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنا دی
خاتون اول نے لکھا کہ ’جس وقت وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی، میں صبا اور سعد ایدھی کے ساتھ عبدالستار ایدھی کو ان کی زندگی بھر کی انتھک کوششوں پر سلام پیش کرنے گئی تھی۔‘
یہ بھی پڑھیں: سیاسی استحکام ۔۔ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ۔۔آج کتنا سستا ہوا