(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نےوزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو استعفیٰ دینے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے عمران خان سے ملاقات میں شکوہ کیا اور کہا کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بڑی سازش ہے، آپ کو جو بتایا گیا وہ درست نہیں ہے، اپنے خلاف سازش کو ثابت کروں گا۔
ملاقات کے بعد عمران خان نے سردار عبد القیوم نیازی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور انہیں مستعفی ہونے سے روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے دورہ کراچی کےموقع پر خاتون اول کہاں تھیں؟
یادرہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد وزیرمالیات ماجد خان اور اکبر ابراہیم نےجمع کرائی جبکہ درخواست گزاروں کی جانب سےمتبادل وزیر اعظم کے لیے سردار تنویر الیاس کا نام تجویز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹھنڈی ہوائیں اوربارش۔ محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنا دی