قومی اسمبلی کا معاملہ ایک بار پھر عدالت پہنچ گیا 

Apr 14, 2022 | 11:55:AM

(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس کا معاملہ ایک پھر عدالت پہنچ گیا،قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ،وکیل منصور اعوان اور زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ نے ن لیگ کے مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی، درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا کہ 13 اپریل کا سرکلر جس میں اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کیا گیا آئین سے متصادم ہے لہٰذا ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر اسمبلی کے الیکشن کے لیے فوری اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ سیکریٹری پارلیمانی افیئرز اور سیکریٹری اسمبلی کو 16 اپریل کو اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کے 10 ارکان کی رکنیت معطل،ترجمان اسمبلی کی وضاحت

مزیدخبریں