تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے ملک میں دوبارہ حلقہ بندیوں کے عمل کوچیلنج کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں صرف اس صورت میں ممکن ہوتی ہیں جب نئی مردم شماری ہو۔
تحریک انصاف نےالیکشن کمیشن کے ملک بھر میں دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے،نئ حلقہ بندیاں صرف اس صورت میں ممکن ہوتی ہیں جب نئ مردم شماری ہو،مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی۔ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو متنازعہ بنانے کے مشن پر ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 14, 2022
مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی۔ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو متنازع بنانے کے مشن پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کا معاملہ ایک بار پھر عدالت پہنچ گیا