(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی .
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے بابر اعوان کی قیادت میں منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن،سپیکر قومی اسمبلی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے.
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پارٹی ٹکٹ پر الیکشن جیت پر عوام کے ووٹ کو بیچا نہیں جاسکتا۔جماعت سے منحرف ہونے والے ارکان اسمبلی کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپنی جماعت کو چھوڑنے اور پیسے لیکر فلور کراسنگ کرنے والے ارکان آئین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ جماعت کی پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف آرٹیکل 63 اے کے مطابق کارروائی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے ایم کیو ایم کو بڑے عہدے کی پیشکش کردی